ڈی پی او گجرات اختر فاروق سے امن کمیٹی کے ممبران کی ملاقات

 ڈی پی او گجرات اختر فاروق سے  امن کمیٹی کے ممبران کی ملاقات

گجرات (نامہ نگار )ڈی پی او گجرات اختر فاروق اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قرۃ العین نے ڈی پی او کمپلیکس میں امن کمیٹی کے معزز ممبران سے ملاقات کی۔

 ملاقات کے دوران محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کے قیام، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور پولیس و ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون پر امن کمیٹی کے ممبران کا شکریہ ادا کیا گیا۔ اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ باہمی تعاون، بھائی چارے اور ہم آہنگی کے اس جذبے کو آئندہ بھی برقرار رکھا جائے گا تاکہ ضلع میں امن و امان کی فضا قائم رہے ۔ آخر میں ملک و قوم کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں