سیالکوٹ:لڑکی کی نہر میں کود کر خود کشی کی کوشش
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )نامعلوم لڑکی نے نہر اپر چناب میں چھلانگ لگا کر خود کشی کی کوشش کی۔
تفصیلا ت کے مطابق ہیڈ مرالہ بیراج نہر اپر چناب کینال میں نامعلوم لڑکی نے چھلانگ لگا دی محکمہ انہار کے ڈیوٹی پر موجود اہلکار خرم نے چھلانگ لگا کر لڑکی کو پکڑ لیا اور ریسکیو کو بلا کر ہسپتال میں منتقل کر دیا۔