نوشہرہ ورکاں :رہنما جماعت اسلامی میاں لیاقت کے والد انتقال کر گئے
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )جماعت اسلامی کے رہنما میاں لیاقت علی کے والد چودھری محمد اسماعیل 110سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں عابد آباد ڈیرہ پل والا میں ادا کی گئی جس میں سیاسی، سماجی، مذہبی اور وکلاء برادری سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی بعد ازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ۔