ستھرا پنجاب کا ورکر دوران ڈیوٹی حادثے میں جاں بحق

 ستھرا پنجاب کا ورکر دوران ڈیوٹی حادثے میں جاں بحق

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)ستھرا پنجاب پروگرام کا 24سالہ ورکر زمان ولد سرور منہاس سکنہ محلہ رڑوالہ دورانِ ڈیوٹی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا ۔

حادثہ تتلے عالی روڈ پر پٹرول پمپ کے قریب اس وقت پیش آیا جب مرحوم کا رکشہ بے قابو ہو کر سڑک کنارے درخت سے جا ٹکرایا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔اچانک خبر سنتے ہی اہلخانہ پر سکتہ طاری ہو گیا ۔مرحوم یتیم تھا اور اپنی والدہ دو بہنوں اور کمسن بھائی کا واحد کفیل تھا ۔اہلیان علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مرحوم کے اہلخانہ کو خصوصی امدادی پیکیج دیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...