ساڑھے 6ارب سے لالہ موسیٰ نیاشہر بن جائیگا،نصیرعباس
لالہ موسیٰ رنگ روڈ منصوبہ بھی جلد شروع ، اوورہیڈ برج کا بیڈ مکمل تبدیل کیاجائیگا
لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا)ایم این اے نصیرعباس سدھو نے کہاہے کہ لالہ موسیٰ کی تاریخ میں اتنابڑامنصوبہ نہیں آیاجیساہم لے کرآئے ہیں ،ساڑھے 6ارب کی گرانٹ خرچ ہونے سے لالہ موسیٰ نیاشہر بن جائیگا۔مسلم لیگ(ن) کے کوآرڈینیٹرز، کونسلران اس منصوبے پر کڑی نظررکھیں مجھ پر کسی بھی منصوبے سے ایک پائی بھی حرام ہے کارکن اپنی نگرانی میں اس منصوبے کو مکمل کرائیں اور اپنے عوام کو مسائل سے باہر نکالیں ،واپڈا،سوئی گیس ،میونسپل کمیٹی کی کمیٹیوں میں مزیدساتھیوں کو شامل کیاجائے تاکہ عوام کے مسائل عوام کی دہلیزپرحل ہوسکیں۔لالہ موسیٰ میں دفتر مسلم لیگ(ن)میں صدر سجادبٹ ،افضال دیونہ ، صغیر ایڈووکیٹ ودیگررہنماؤں کی موجودگی میں گفتگوکرتے انہوں نے کہاکہ کوئی سرکاری افسر کسی کام کے عوض رشوت مانگے تو مجھے بتائیں ،سرکاری ملازم اور افسر حکومت سے تنخواہ لیتے ہیں کام کرناانکافرض ہے ۔انہوں نے کہا لالہ موسیٰ رنگ روڈ منصوبے پر بھی جلد کام شروع ہوجائے گا۔جبکہ ریلوے سٹیشن چوک والے اوورہیڈ برج کا بھی بیڈ مکمل تبدیل ہوجائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments