انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 8افراد گرفتار
ایف آئی اے کی گجرات ، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ سرکل میں کا رروائیاں
گوجرانوالہ،سیالکوٹ (نیوز رپورٹر،نمائندہ دنیا )ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے مختلف کارروائیوں کے دوران 8 خطرناک انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا جن میں مطلوب اشتہاری ملزم بھی شامل ہے ۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق زونل ڈائریکٹر کی ہدایت پر کی جانے والی ان کارروائیوں میں گجرات سرکل سے 4، گوجرانوالہ سرکل سے 3اور سیالکوٹ سرکل سے 1 ملزم کو گرفتار کیا گیا ۔ گرفتار ملزموں میں محمد پرویز، مبشر علی، شفقت علی، محمد آصف، غلام مرتضیٰ، خرم شہزاد بھلی، خضر شہزاد اور اشتہاری ملزم حمزہ سلمان شامل ہیں۔ملزم سادہ لوح شہریوں کو اٹلی، یونان، کینیڈا، ازبکستان، سعودی عرب اور سویڈن میں ملازمتی ویزوں کے جھانسے دے کر اب تک 3کروڑ 46 لاکھ روپے اور 1,400سعودی ریال بٹور چکے ہیں۔ ملزمان نے متاثرہ شہری کو اٹلی کا کہہ کر لیبیا بھیج دیا جبکہ ایک اور کیس میں شہریوں کو سویڈن کے جعلی ویزے دیے گئے جس کے باعث انہیں وہاں سے ڈی پورٹ کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments