ستھرا پنجاب پروگرام میں سنگین بے ضابطگیوں کا الزام
آل سینیٹری ورکرز یونین کے چیئرمین کی ڈی جی اور اینٹی کرپشن کو در خواست عملہ کے تبادلوں پر ہمارے خلاف مہم شروع کر دی گئی:ڈسٹرکٹ منیجر سکندر
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)آل سینیٹری ورکرز یونین میونسپل کارپوریشن و جی ڈبلیو ایم سی گوجرانوالہ کے چیئرمین حاجی رحمت علی انصاری نے گوجرانوالہ میں \"ستھرا پنجاب\" پروگرام میں سنگین بے ضابطگیوں کا الزام لگایا ہے ، درخواست ڈی جی ستھرا پنجاب ڈپٹی کمشنر اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو بھیج دی ۔تحریری درخواست میں چیئرمین آل سینیٹری ورکرز یونین نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ منیجر سکندر اور تحصیل منیجر حافظ سجاد ٹھیکیداروں کے ساتھ ملی بھگت کر کے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا رہے ہیں۔
ڈسٹرکٹ منیجر اور تحصیل منیجر نے ٹھیکیدار سے مل کر مختلف حلقوں میں غیر متعلقہ بوگس ملازمین کو ڈیوٹی پر رکھا ہوا ہے جبکہ ٹھیکیدار کے ذاتی دفتر کے ملازمین کی تنخواہیں بھی ستھرا پنجاب پروگرام سے بطور ڈرائیور، ہیلپر اور سینیٹری ورکرز وصول کی جا رہی ہیں۔رابطہ کرنے ڈسٹرکٹ منیجر سکندر چودھری کا کہنا ہے کہ انہیں کام کرنے کی سزا دی جا رہی ہے ،عرصہ دراز سے ایک ہی علاقوں میں تعینات عملہ کے تبادلے کئے ہیں جس پر ہمارے خلاف مہم شروع کر دی گئی ،ہم کسی دبائو میں نہیں آئیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments