تتلے عالی:بجلی کے بے ہنگم لٹکتے ننگے تار شہریوں کیلئے خطرہ

تتلے عالی:بجلی کے بے ہنگم لٹکتے ننگے تار شہریوں کیلئے خطرہ

گلی محلوں،شاہراہوں اورکاروباری مراکز میں تاروں کی درستگی التوا کا شکار

تتلے عالی(نامہ نگار)تتلے عالی کی گلی محلوں، شاہراہوں اورکاروباری مراکز میں بجلی کے لٹکتے تار برسات میں مکینوں کیلئے وبال جان بن گئے ،شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی کا خطرہ بڑھ گیا۔ تتلے عالی کی شاہراہوں،گلی محلوں اورکاروباری مراکز لوہے والا بازار،مین بازار،نوشہرہ روڈ بازارسمیت دیگر کاروباری مراکز،مارکیٹوں میں گیپکو کی نااہلی سے بجلی کے گچھے نما لٹکتے تار مکینوں اور تاجروں کیلئے وبال جان بن گئے ہیں۔مذکورہ بجلی کے تاروں کی مرمت اورتبدیلی مشکل ہو گئی ہے بلکہ شارٹ سرکٹ سے کسی وقت بھی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے جس سے جانی ومالی نقصان کا خدشہ ہے ۔بجلی کے لٹکتے تار اتنے قریب ہیں کہ راہگیروں کا ہاتھ اور سر بھی ان کو چھو سکتا ہے ۔تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ لٹکتے تاروں کی درستگی کیلئے متعدد بار گیپکو حکام کو شکایات کیں لیکن کوئی عمل درآمد نہیں ہو رہا بلکہ حالات مزید ابتر ہو رہے ہیں۔اہل علاقہ اورانجمن تاجراں کے رہنماؤں نے گیپکو حکام سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...