اے سی کھاریاں کی جانب سے لالہ موسیٰ میں نالوں، ڈرینز کی صفائی کا جائزہ
گجرات(سٹی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل نے لالہ موسیٰ مین بازار کا دورہ کیا اور جاری ڈی سلٹنگ اور نکاسی آب کے کام کا معائنہ کیا۔
دورے کے دوران میونسپل کمیٹی اور ستھرا پنجاب کی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک رہیں اور نالوں و ڈرینز کی صفائی کا کام جاری ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ صفائی اور نکاسی آب کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے اور شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments