عدم تو جہی ‘ڈسکہ میں سٹریٹ لائٹس دن کے وقت روشن

عدم تو جہی ‘ڈسکہ میں سٹریٹ لائٹس دن کے وقت روشن

پسرور روڈ پر سلسلہ کئی ہفتوں سے جاری‘شہریوں کا حکام سے نوٹس کا مطالبہ

موترہ(نامہ نگار )میونسپل کمیٹی ڈسکہ کی عدم توجہی پسرور روڈ ڈسکہ پر دن کے اوقات میں بھی سٹریٹ لائٹس جلنے لگیں، شہر میں جن علاقوں میں سٹریٹ لائٹس لگی ہوئی ہیں زیادہ تر خراب ہیں اور بعض علاقوں اور گلی محلوں میں میونسپل کمیٹی ڈسکہ کی طرف سے سٹریٹ لائٹس نہیں لگائی گئی جہاں پر شام ہوتے ہی گھپ اندھیرا ہوجاتا ہے اور جن علاقوں میں میونسپل کمیٹی ڈسکہ کی سٹریٹ لائٹس لگی ہوئی ہیں انہیں رات اوردن کے اوقات میں بھی چلایاجارہا ہے ،پسرور روڈ ڈسکہ پر سٹریٹ لائٹس دن کے اوقات میں بھی چلتی رہتی ہیں یہ سلسلہ گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری ہے اگر کوئی میونسپل کمیٹی ڈسکہ والوں کو اس بارے اطلاع کرے کہ لائٹس دن کے اوقات میں بھی چل رہی ہیں تو آگے سے وہ یہ کہہ کرٹال دیتے ہیں کہ بل ہم نے دینا ہے ہم دن میں چلائیں یا رات میں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں توتمہیں کیا مسئلہ ہے جس پر شہری خاموش ہوجاتے ہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...