ڈسکہ:کھیتوں میں بارشی پانی جمع ، مویشیوں کیلئے چارانایاب
جوار، باجرہ مکئی کی فصل برباد ،بعض اونچے کھیتوں میں موجود چارے کی قیمت دگنی
ڈسکہ(نامہ نگار )ڈسکہ اور گردو نواح میں مون سون کی بارشوں باعث مویشیوں کیلئے چارہ نایاب ، پانی سے کھیت بھر جانے پر جوار، باجرہ مکئی کی کمی سے مویشی پال پریشان،حالیہ موسلا دھار بارشوں کے باعث ڈسکہ اورگردو نواح مویشیوں کیلئے چارہ نایاب ہو گیا۔ بارشی پانی سے کھیت بھر جانے کے باعث ڈسکہ شہر اور ملحقہ دیہاتوں میں جوار، باجرہ ہلکی و دیگر چارہ جات نایاب ہو گئے ہیں بلکہ پانی کھڑا رہنے سے کھیتوں میں بد بو پھیل گئی ہے ایسی صورتحال میں مویشیوں کیلئے چارہ نایاب ہو گیا ، مویشی پال افراد چارہ کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں۔ شہریوں نے بتایا کہ بعض اونچے کھیتوں میں چارہ جات موجود ہیں لیکن بارش سے قبل ایک کنال چارہ 8ہزار میں فروخت ہورہاتھالیکن بارشی صورتحال کے بعد 15 ہزار میں کنال فروخت کیا جارہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments