کاروبار میں شراکت کا جھانسہ دے کر 95لاکھ روپے ہتھیا لئے

 کاروبار میں شراکت کا جھانسہ  دے کر 95لاکھ روپے ہتھیا لئے

راہوالی (نامہ نگار،نمائندہ دنیا )صنعتکار نے کاروبار میں نفع بخش شراکت کا جھانسہ دے کر 95لاکھ روپے ہتھیا لئے ۔ ڈی سی کالونی کے عامر نذیر سے سعد شیخ نے ذاتی تعلقات کی بناپر کاروبار ی شراکت داری کا نفع دینے کا جھانسہ دے کر 3کروڑ روپے لئے۔

 کافی عرصہ گزرنے پر منافع دیا اور نہ ہی اصل رقم واپس کی تو واپسی کا تقاضا کرنے پر 3سال قبل شیخ اکرام شاکر کے ذریعے 2کروڑ 5لاکھ روپے واپس کر دئیے ، بقایا رقم 95لاکھ روپے کچھ عرصہ بعد دینے کا وعدہ کیا لیکن بعد میں انکاری ہوکر دھمکیاں دینے لگا ، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...