بجلی بلوں کی تاخیر سے تقسیم ‘ صارفین کیلئے وبال جان
ڈسکہ اورگردنواح میں بجلی کے بھاری بلوں نے شہریوں کو مقروض کردیا
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار)ڈسکہ اورگردنواح میں بجلی کے بھاری بلوں نے شہریوں کو مقروض کردیا، گیپکو کی جانب سے بجلی کے بلوں کی تاخیر سے تقسیم شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی۔ گیپکو حکام کی غفلت سے علاقہ بھر میں بجلی کے بلوں کی بروقت ترسیل انتہائی مشکل ہوچکی ، گیپکو کے اعلیٰ حکام کی مسلسل چشم پوشی اور ہٹ دھرمی سے صارفین کا استحصال ہورہا ہے ،لوگوں کو بجلی کے بھاری بل صرف 2سے 3روز قبل دئیے جاتے ہیں دو سے تین رو ز قبل بجلی کے بھاری بل صارفین کو ادائیگی کیلئے ملنے پر بیشتر شہری مقروض ہوگئے ہیں ۔ گیپکو کے بلوں کی ترسیل کا سلسلہ بوسیدہ اور ناقص ہونے پر لوگ سراپا احتجاج ہیں۔ علاقہ بھرمیں بجلی کے بل ایک ،دو دن قبل ملنے سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوچکا ہے ۔ صارفین نے الزام عائد کیا کہ چیف انجینئر گیپکو‘سپرنٹنڈنٹ انجینئر اور دیگرحکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments