ڈنگہ :پو لیس مقابلہ ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
عمیر افضل عرف عمیری سکنہ نگڑیاں ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا
لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )تھانہ ڈنگہ پولیس اور ملزموں میں مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق سیم نالہ شاہ قلی کے مقام پر پولیس ناکہ بندی کے دوران دو افراد موٹر سائیکل پر آئے ۔ پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا تو مبینہ طور پر ملزموں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی ،فائرنگ کے تبادلے کے دوران عمیر افضل عرف عمیری سکنہ نگڑیاں مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا، پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کر کے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا،دوسرا ملزم فائرنگ کی آڑ میں فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ،مختلف داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی بھی کر دی گئی ہے ،پولیس حکام کے مطابق فرار ملزم کو جلد گرفتار کرلیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments