احمد نگر چٹھہ45:سالہ شخص کی گھر میں پر اسرار موت
غلام مصطفی گوندل صبح مردہ حالت میں پا یا گیا ،بھا ئی کو قتل کیا گیا:بہن کا الزام پو لیس موقع پر پہنچ گئی ،لاش کو تحویل میں لیکر پو سٹمارٹم کیلئے منتقل کر دیا
احمد نگر چٹھہ (نمائندہ دنیا )کالے والا 45 سالہ شخص گھر سے پراسر ار طور پر مردہ پایا گیا ۔ہمشیرہ کے مطابق میرے بھائی کا قتل ہوا ۔پولیس تھانہ احمد نگر نے لاش کو تحویل میں لے کر کارروائی شروع کر دی ۔تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ کالے والا کا 45 سالہ غلام مصطفی گھر سویا ہوا تھا صبح مردہ حالت میں پایا گیا۔ واقعہ پر پولیس تھانہ احمد نگر کو اطلاع کر دی گئی جس پر ایس ایچ او احمد نگر الطاف گوہرموقع پر پہنچ گئے اور لاش کو تحویل میں لے کر کارروائی شروع کر دی ۔ متوفی کی ہمشیرہ رخسانہ سکنہ ڈی سی کالونی کے مطابق میرے بھائی غلام مصطفی گوندل کو اسکی بیوی اور اس کے سالوں نے مل کر تشدد کر کے قتل کیاہے ۔ ایس ایچ او احمد نگر الطاف گوہر نے میڈیا کو بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیا گیا ہے ، جلد حقائق سامنے لے کر آئیں گے ، تاحال یہ کہنا فی الحال ناممکن ہے کہ موت کیسے ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments