لالہ موسیٰ:برآمد ے کی چھت گرگئی‘خواتین سمیت 5زخمی

لالہ موسیٰ:برآمد ے کی چھت گرگئی‘خواتین سمیت 5زخمی

ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو سول ہسپتال کھاریاں منتقل کر دیا ،بکری کا بچہ مر گیا

لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )ڈوگہ کالونی کھاریاں میں چھت گرنے سے 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ۔ریسکیو عملہ کے مطابق ایک حویلی میں برآمدہ ٹی آر اورگارڈر سے بنا تھا اچانک ناقص میٹریل کی وجہ سے گر گیا جس کی وجہ سے برآمدے کے نیچے پانچ افراد جن میں دو عورتیں، ایک مرد اور دو لڑکے شامل ہیں زخمی ہوگئے ، پانچوں متاثرہ افراد ہوش میں ہیں،ریسکیو عملہ نے متاثرہ 12 سالہ لڑکے کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی اور چاروں افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سول ہسپتال کھاریاں منتقل کر دیا ، بکری کا بچہ بھی مر گیا جبکہ گائے زخمی ہو گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...