چنیوٹ پولیس کا کریک ڈاؤن 24 گھنٹوں میں 9 ملزمان گرفتار

چنیوٹ پولیس کا کریک ڈاؤن  24 گھنٹوں میں 9 ملزمان گرفتار

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ’’کرائم فری پنجاب‘‘ کے تحت چنیوٹ پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ایک اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا گیا، جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں تین ملزمان گرفتار کرکے 1200گرام ہیروئن اور شراب برآمد کی گئی۔ گیس ریفلنگ، غفلت و تیز رفتاری سے ڈرائیونگ اور بجلی چوری کے مقدمات میں مزید پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...