کامونکے :موسلادھار بارش سے چند منٹوں میں نظامِ زندگی مفلوج
کامونکے (نامہ نگار )شہر میں ہونے والی موسلادھار بارش نے چند ہی منٹوں میں نظامِ زندگی مفلوج کر دیا۔
شدید بارش کے باعث شہر کے تمام انڈر پاسز پانی سے بھر گئے جبکہ متعدد سڑکیں اور بازار زیرِ آب آ گئے ۔ نشیبی علاقوں میں بارشی پانی گھروں میں داخل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی اور شہریوں نے نکاسیٔ آب کے مؤثر انتظامات کا مطالبہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments