کامونکے :پلاٹ پر قبضہ کی کوشش ،دیواریں مسمار کر دیں

کامونکے :پلاٹ پر قبضہ کی  کوشش ،دیواریں مسمار کر دیں

کامونکے (نامہ نگار )تین افراد نے محنت کش کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دیواریں مسمار کر دیں۔ پولیس کے مطابق کالی صوبہ کے رہائشی ارشاد علی اور محمد ریاض کے درمیان زمین کا تنازع چل رہا ہے۔

گزشتہ روز ریاض نے مبینہ طور پر بلال اور گلفام کی مدد سے موضع ٹھٹھہ راؤ میں واقع ارشاد علی کی 3 مرلہ زمین پر قبضے کی نیت سے دیواریں گرا دیں۔ متاثرہ شخص کے منع کرنے پر ملزموں نے گالی گلوچ کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ واہنڈو پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...