بیٹی سے زیادتی کیس :گرفتار ملزم کے والد نے الزامات مسترد کر دئیے
گوجرہ(نمائندہ دنیا )حقیقی بیٹی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں گرفتار ملزم کے والد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے بیٹے پر عائد الزامات کو مسترد کر دیا اور مقدمے کی شفاف تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل ملت ٹاؤن گوجرہ کی رہائشی طاہرہ سلیمان نے تھانہ سٹی گوجرہ میں مقدمہ درج کرایا تھا، جس میں الزام عائد کیا گیا کہ اس کے شوہر سلیمان نے اپنی سگی بیٹی جویریہ کے ساتھ زبردستی زیادتی کی۔پریس کانفرنس کے دوران ملزم کے والد مشتاق احمد نے کہا کہ ان کا بیٹا بے گناہ ہے۔ اور اس پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments