پولیس مقابلوں کے دوران 2ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک

پولیس مقابلوں کے دوران 2ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک

سیٹلائٹ ٹائون میں عثمان ناکے سے فرار کی کوشش میں ساتھیوں کا نشانہ بنا پیپلز کالونی میں فجر نامی ڈاکو فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا ، ساتھی فرار

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران2 ریکارڈ یافتہ اور مطلوب بین الاضلاعی ڈاکو ہلاک ہوگئے ۔پولیس کے مطابق تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں ناکے پر اشتہاری مجرم عثمان ساتھیوں کے ہمراہ اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ مبینہ طور پر ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں منشیات، ڈکیتی اور راہزنی کے 62 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور مطلوب تھا۔ ملزم کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی جبکہ اس کے 3 ساتھی فرار ہو گئے۔

تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں فجر نامی ڈاکو اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ پولیس ناکے پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا ۔ہلاک ملزم ڈکیتی و راہزنی کے 37 مقدمات میں مطلوب تھا۔ اس کے قبضے سے 47 ہزار روپے ، موبائل فون اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ہلاک ہونیوالے ملزم 30جولائی 2025 کو تھانہ اروپ اور تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کی حدود میں دکانوں پر ہونے والی ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی مطلوب تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...