حافظ آباد:بروقت تنخواہ نہ ملنے سے پو لیس ملازمین پریشان
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )محکمہ پولیس حافظ آبادکے ملازمین کی کثیر تعداد کو اکاؤنٹ آفس کی مبینہ غفلت اور لاپروا ئی کی وجہ سے بروقت تنخواہیں نہ مل سکیں جس کی وجہ سے مذکورہ ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔
ملازمین کی کثیر تعدادتنخواہوں کی وصولی کیلئے دن بھر اے ٹی ایم مشینوں کے چکر لگاتی رہی لیکن انکے اکاؤنٹس میں تنخواہیں منتقل نہ ہونے سے وہ شدید پریشانی کا سامنا کرتے رہے ۔ بینک ذرائع کے مطابق ملازمین کی تنخواہیں اکاؤنٹس آفس سے ہی بروقت نہ آسکی ہیں جبکہ پولیس ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ وہ عزت کیساتھ گزر اوقات کرسکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments