بکرگلہ اور ملحقہ گلی محلوں میں بجلی بند ، پانی کی قلت
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )بکرگلہ اور ملحقہ گلی محلوں میں گزشتہ رات 8 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق طویل لوڈشیڈنگ کے باعث گھروں میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی جبکہ شدید گرمی اور حبس کے باعث بچوں، بزرگوں اور مریضوں کی پریشانی میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی مسلسل بندش سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے متعلقہ بجلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر خرابی دور کرکے بجلی بحال کی جائے اور اگر کسی فنی خرابی کے باعث سپلائی بند ہے تو عوام کو اس بارے میں بروقت آگاہ کیا جائے تاکہ پریشانی کا خاتمہ ہو سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments