خستہ حال عمارتوں کی نشاندہی‘ حفاظتی اقدامات کا حکم

خستہ حال عمارتوں کی نشاندہی‘ حفاظتی اقدامات کا حکم

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کو شہر سے بارشی پانی کی فوری نکاسی کیلئے پلان پر بریفنگ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق کو واسا کی جانب سے شہر سے بارشی پانی کی فوری نکاسی کیلئے مرتب کئے گئے ہنگامی پلان پر بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ شہر میں قائم واسا ایمرجنسی کیمپس کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے اور وہاں عملہ، مشینری اور دیگر ضروری وسائل کی دستیابی یقینی بنائی جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بارشوں کے دوران نکاسی آب کے نظام کو مؤثر رکھنے کیلئے تمام مشینری اور عملے کی بروقت تعیناتی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے نالوں کی مسلسل صفائی، ڈرینز کی مانیٹرنگ اور ایسے مقامات جہاں پانی کی نکاسی میں رکاوٹ کا خدشہ ہو، وہاں خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔

انہوں نے میونسپل کارپوریشن حکام کو ہدایت کی کہ شہر میں موجود خستہ حال اور خطرناک عمارتوں کا فوری معائنہ کیا جائے اور مسلسل مانیٹرنگ کی جائے ، ایسی عمارات کی نشاندہی کر کے حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں تاکہ مون سون کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے ۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسر وں کو ہدایت کی کہ شہریوں کو بارش کے دوران کسی قسم کی مشکلات سے بچانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور نکاسی آب کے عمل سمیت دیگر حفاظتی اقدامات کی مسلسل نگرانی کی جائے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...