حافظ آباد :کپڑے کے تاجر کے ملازم کی پراسرار ہلاکت
انصر شاہ کی گھر میں سیڑھی سے گرکر موت ‘اداروں نے تحقیقات شروع کر دی
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )حافظ آباد میں کپڑے کے مقامی تاجر کے ملازم کی پراسرار ہلاکت۔قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے تحقیقات شروع کردیں۔شاہراہ فاروق اعظمؓ کا رہائشی نوجوان انصر شاہ ریلوے روڈ پر واقع معروف تاجر کی کپڑے کی د کان میں سالہا سال سے ملازم چلا آرہا تھا۔بیان کیا جاتا ہے کہ وہ تاجرکے کہنے پر اس کے گھر گیا جہاں اس نے بارش سے متاثرہ چھت کو چیک کرنے کیلئے سیڑھی لگائی تو وہ گرکر شدید زخمی ہوگیاجسے ہسپتال داخل کر ایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جسے غریب اہل خانہ نے رضائے الٰہی سمجھ کر آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کردیا گیا لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایجنسیوں نے ملازم کی پراسرار ہلاکت کو مشکوک سمجھتے ہوئے اسکی تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ اسکی موت کے اصل اسباب سامنے آسکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments