آزاد کشمیر الیکشن میں کامیابی عوام اعتماد کا مظہر :لیگی رہنما

آزاد کشمیر الیکشن میں کامیابی عوام اعتماد کا مظہر :لیگی رہنما

کامیاب امیدوار عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کرینگے :زمان چیمہ و دیگر

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلعی نائب صدر مسلم لیگ (ن)محمد زمان چیمہ، ضلعی صدر یوتھ ونگ وقار احمد چیمہ اور ضلعی صدر لیبر ونگ عمران سنی نے آزاد جموں و کشمیر کے دوسرے مرحلے کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواران کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی عوام کے مسلم لیگ (ن)کی قیادت، پالیسیوں اور عوامی خدمت کے جذبے پر غیرمتزلزل اعتماد کا واضح ثبوت ہے ، آزاد جموں و کشمیر کے باشعور عوام نے ووٹ کی طاقت سے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ترقی، خوشحالی، استحکام اور عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب امیدوار عوام کی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے علاقے کی تعمیر و ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی، نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع، بہتر تعلیم و صحت اور عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلم لیگ (ن)عوامی خدمت کا سفر پہلے سے زیادہ جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ جاری رکھے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...