زیر تربیت افسروں کو عوامی خدمات کے نظا م پر بریفنگ
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے سیالکوٹ کی تاریخی اہمیت، صنعتی حیثیت پر بریفنگ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق سے 54ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے زیر تربیت افسر وں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے زیر تربیت افسر وں کو ضلع سیالکوٹ کی تاریخی اہمیت، صنعتی حیثیت، انتظامی امور، گورننس اور عوامی خدمت کے نظام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے افسر وں کو بتایا کہ سیالکوٹ اپنی منفرد صنعتی شناخت، برآمدی شعبے اور کاروباری سرگرمیوں کے باعث ملکی معیشت میں نمایاں مقام رکھتا ہے ۔ انہوں نے ضلع میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں، عوامی سہولیات کی فراہمی اور انتظامی امور میں بہتری کیلئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
انہوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں جاری ترقیاتی منصوبوں، واسا سیالکوٹ کی کارکردگی، نکاسی آب کے نظام میں بہتری اور’’ستھرا پنجاب‘‘ پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ڈپٹی کمشنر نے زیر تربیت افسر وں کو مؤثر عوامی خدمت، شفاف طرز حکمرانی اور انتظامی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے حوالے سے اپنے تجربات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا بنیادی مقصد عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور مسائل کا بروقت حل یقینی بنانا ہے ۔ملاقات کے دوران زیر تربیت افسر وں نے ضلع سیالکوٹ کے انتظامی امور، صنعتی ترقی اور گورننس کے مختلف پہلوؤں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments