جامکے چٹھہ:ریلوے ٹریک کے گرد جمع پانی فش فارم کا منظر پیش کرنے لگا
جامکے چٹھہ (نامہ نگار )نکاسی آب کا مسئلہ سنگین، بارشی پانی ریلوے ٹریک کے اطراف فش فارم کا منظر پیش کرنے لگا۔
جامکے چٹھہ میں نکاسی آب کا مؤثر نظام نہ ہونے کے باعث بارش کے بعد جمع ہونے والا آلودہ پانی شہریوں کیلئے وبالِ جان بن گیا۔ ریلوے ٹریک کے اطراف بارشی اور گندا پانی اس قدر جمع ہو چکا ہے کہ علاقہ فش فارم کا منظر پیش کر رہا ہے ،گندے پانی کے باعث بدبو، مچھروں کی افزائش اور مختلف بیماریوں کے خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ شہریوں کو آمدورفت میں بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔ اہل علاقہ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پانی کی نکاسی کا انتظام کرکے مستقل سیوریج سسٹم قائم کیا جائے تاکہ مسئلے کا مستقل حل ممکن ہو سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments