ڈسکہ سے سیالکوٹ تک گرین بس سروس کا آ غاز

ڈسکہ سے سیالکوٹ تک گرین بس سروس کا آ غاز

ایم این اے نو شین افتخار ،اے سی سعدیہ جعفرکا مسافروں کیساتھ سفر

ڈسکہ(نامہ نگار )وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے فراہم کی گئی بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا،گرین بس سروس کا افتتاح چیئرمین وفاقی پارلیمانی کمیٹی سیدہ نوشین افتخار ایم این اے ، اسسٹنٹ کمشنر ہ سعدیہ جعفر نے کیا۔ انہوں نے دیگر مسافروں کے ساتھ بس میں سفر بھی کیا۔ اس موقع پرخطاب کر تے ہو ئے چیئرمین وفاقی پارلیمانی کمیٹی نوشین افتخار ، اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جعفر نے کہا کہ ڈسکہ سے سیالکوٹ کا کرایہ 20 روپے ہے جو وزیر اعلیٰ مریم نوز شریف کی جانب سے عوام کیلئے ایک تحفہ ہے ،اس مہنگائی کے دور میں جہاں دیگر ٹرانسپورٹ ڈسکہ سے سیالکوٹ 150سے 200 چارج کر تے ہیں وہاں اب عوام ،فیکٹری ورکر مرد و خواتین صرف 20رو پے میں سفر کر سکیں گی انہوں نے مزید کہ ابھی گرین بس سروس کا آغاز ہوا ہے انشاء اﷲ مزید بسیں شامل ہوں گی اور سروس ڈسکہ سے سیالکوٹ ،ڈسکہ سے سمبڑیال ،ڈسکہ سے پسرور بھی شروع کی جائے گی تا کہ وہاں کے عوام بھی اس سے مستفید ہو سکیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...