ضلع وزیر آباد کی ٹاپر کا پنجاب کالج میں داخلہ ترجیح

 ضلع وزیر آباد کی ٹاپر کا پنجاب کالج میں داخلہ ترجیح

میٹر ک امتحانات میں1174نمبر لینے والی فضہ کا کالج میں شاندار استقبال

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )بہترین تعلیم اور شاندار نتائج کو دیکھتے ہوئے پنجاب کالج میں داخلہ اب ہر سٹوڈنٹ کی اولین ترجیح بن چکا ہے ان خیالات کا اظہار میٹرک امتحانات میں 1174نمبر حاصل کر کے ضلع وزیرآباد میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالی ہونہار طالبہ فضہ نصیر نے پنجاب کالج میں ایڈمیشن لینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔کالج پہنچنے پر ڈسٹرکٹ ٹاپر طالبہ فضہ نصیر اور ان کے والدین کا پرتپاک استقبال کیا گیا پرنسپل کالج پروفیسر حافظ آصف عثمانی و دیگر نے انہیں گلدستہ پیش کیا۔پرنسپل حافظ آصف عثمانی نے کہا کہ پنجاب کالج وزیرآباد کی ہر سال بورڈ میں پوزیشن اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے کالج میں بہترین تعلیم و تربیت دی جا رہی ہے یہی وجہ ہے کہ والدین اور سٹوڈنٹ کی پہلی ترجیح پنجاب کالج میں داخلہ لینا ہوتا ہے ۔ اس موقع پر طالبہ کے والد نصیر احمد نے کہا کہ ان کی بیٹی انتہائی ذہین اور بہتر سے بہترین کرنے کی جستجو رکھتی ہے اسی لیے ہم نے پنجاب کالج وزیرآباد کا انتخاب کیا ہے یہاں پر آئندہ بورڈ امتحانات میں ہماری بیٹی بورڈ میں پوزیشن حاصل کر کے نہ صرف ہمارا بلکہ کالج کا نام بھی روشن کرے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...