انٹرنیشنل علی پورچٹھہ ہسپتال میں سرجیکل فلور کا افتتاح
شہریوں کو علاج معالجے کیلئے بڑے شہروں میں نہیں جانا پڑیگا :ڈاکٹر آصف
علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )انٹرنیشنل علی پورچٹھہ ہسپتال میں جدید سرجیکل فلور کا افتتاح کر دیا گیا۔ ماہر آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر آصف علی شاہ نے افتتاح کیا۔ نئے سرجیکل فلور میں جدید ٹیکنالوجی، طبی آلات اور جدید مشینری کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جس سے علاقے کے شہریوں کو علاج معالجے کیلئے بڑے شہروں کا رخ کرنے کی ضرورت کم ہو گی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر آصف علی شاہ نے کہا کہ علی پورچٹھہ جیسے علاقے میں جدید طبی سہولیات سے آراستہ ہسپتال کا قیام کسی نعمت سے کم نہیں ،بعض جدید سہولیات بڑے شہروں کے ہسپتالوں میں بھی آسانی سے دستیاب نہیں ہوتیں تاہم ہسپتال کے آنر ڈاکٹر نبی احمد چٹھہ نے اپنے علاقے کے لوگوں کے لیے یہ سہولیات فراہم کر کے قابل تحسین اقدام کیا ہے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر نبی احمد چٹھہ نے کہا کہ وہ اپنے علاقے کے لوگوں کی خدمت کے جذبے کے تحت ہسپتال اور طبی سہولیات کی بہتری کیلئے مسلسل محنت کر رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments