کامونکے 8:منشیات فروشوں سے ساڑھے 7کلو سے زائد چرس برآمد
کامونکے (تحصیل رپورٹر )پولیس نے 8منشیات فروشوں سے ساڑھے سات کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔
ایمن آباد اور واہنڈو پولیس نے دوران گشت ڈھلانوالی کے ناصر سے ایک کلو تین سو بیس گرام، کوٹ بھٹہ کے بلال سے ایک کلو دو سو چالیس گرام، واہنڈو کے محمد عاصم سے ایک کلو پانچ سو بیس گرام، اسد علی سے ایک کلو پانچ سو چالیس گرام جبکہ پرانی آبادی کے شہروز حسن، حبیب پورہ کے منیب، عباس اور امیر حسین سے پانچ سو چالیس، پانچ سو چالیس گرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments