باجوں کی فروخت میں اضافہ، شہری شور سے پریشان
اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا )شہر اور گردونواح میں باجوں کی فروخت اور استعمال میں اضافے کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
ذرائع کے مطابق شہر کی مختلف مارکیٹوں میں دکانداروں نے لاکھوں روپے مالیت کے باجے فروخت کے لیے رکھے ہوئے ہیں، جس کے باعث گلیوں، بازاروں اور سڑکوں پر بچے دن بھر باجے بجاتے رہتے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل شور و غل کی وجہ سے مرد و خواتین کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے ، جبکہ یہ صورتحال ذہنی اذیت کا باعث بھی بن رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال پولیس نے باجے فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد دکانوں سے باجے قبضے میں لے لیے تھے ۔اہل علاقہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ اور ڈی ایس پی سے مطالبہ کیا ہے کہ باجوں کی فروخت اور استعمال کے خلاف دوبارہ مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں کو شور کی اذیت سے نجات مل سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments