دوپٹہ موٹر سائیکل کے ٹائر میں پھنسنے سے خاتون جاں بحق
مرالیوالہ میں 50سالہ تنویربی بی موٹر سائیکل سے گری تو ٹریلر نے کچل دیا
نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر ، نمائندہ دنیا )دوپٹہ موٹر سائیکل کے ٹائر میں پھنس گیا، خاتون ٹریلر تلے آ کر جاں بحق ہو گئی۔ بتایاگیا ہے کہ نواحی گاؤں مرالیوالہ میں پیش آنے والے دلخراش ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق ہو گئی ،خاتون کا دوپٹہ اچانک موٹر سائیکل کے ٹائر میں پھنس گیا جس کے باعث وہ توازن کھو کر سڑک پر گر پڑی، اسی دوران عقب سے آنے والا تیز رفتار ٹریلر خاتون پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی ،ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 50 سالہ تنویر بی بی زوجہ محمد عرفان ساکن گاؤں بھانو کوٹ کے نام سے ہوئی ریسکیو اہلکاروں نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments