پو لیس مقابلے ‘ ایک ریکارڈ یافتہ ملزم ہلاک ‘3گرفتار

پو لیس مقابلے ‘ ایک ریکارڈ یافتہ ملزم ہلاک ‘3گرفتار

اروپ میں ندیم ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا ،منشیات اور اسلحہ برآمد

گوجرانوالہ،کامونکے ،ایمن آباد (کرائم رپورٹر، تحصیل رپورٹر ،نامہ نگار)مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ایک ریکارڈ یافتہ خطرناک ملزم ہلاک جبکہ 3 زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے ۔ تھانہ اروپ کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران ملزم ندیم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ملزم قتل، منشیات فروشی اور پولیس مقابلوں سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب اور ریکارڈ یافتہ تھا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 2500 گرام چرس، 450 گرام آئس اور ناجائز اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ اس کے 3 ساتھی فرار ہوگئے ۔تھانہ واہنڈو پولیس نے شہری کو دوران واردات فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے مقدمے میں مطلوب ملزم لطیف عرف اعظم کو پولیس ناکے سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ملزم سے ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ۔تھانہ ایمن آباد پولیس نے راہزنی اور منشیات فروشی کے 18مقدمات میں ریکارڈ یافتہ جبکہ چوری کے مقدمے میں مطلوب ملزم حسن رضا کو پولیس ریڈ کے دوران فرار ہونے کی کوشش پر زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔تھانہ کوٹ لدھا پولیس کے مطابق دو بچوں سے بدفعلی کے مقدمے میں زیرِ ریمانڈ ملزم حماد دورانِ برآمدگی پولیس حراست سے فرار ہونے کی کوشش میں زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرلیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...