شہر میں ناقص صفائی ‘ذمہ داروں کیخلاف کارروا ئی کا حکم
صاف ستھرا ماحول فراہم ترجیح ،غفلت برداشت نہیں کی جائیگی:ڈپٹی کمشنر
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے سٹیلائٹ ٹاؤن، پسرور روڈ، پونڈانوالہ چوک، ریلوے لائن، جی ٹی روڈ، کنگنی والا پل، عائشہ بی بی پارک، کچا ایمن آباد روڈ اور دیگر مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا۔ انہوں نے صفائی ستھرائی، نکاسی آب، پارکس، شاہراہوں کی حالت اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو فوری اصلاحی اقدامات کے احکامات جاری کئے ۔شہر میں صفائی کی غیر تسلی بخش صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے سی ای او گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو غفلت کے مرتکب افسر وں و اہلکاروں کیخلاف محکمانہ و قانونی کارروائی کرنے اور متعلقہ ستھرا پنجاب کنٹریکٹر پر بھاری پینلٹی عائد کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے پسرور روڈ، پونڈانوالہ چوک اور دیگر اہم شاہراہوں پر بارشوں سے متاثرہ سڑکوں، گڑھوں اور پیچ ورک کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ایکسین ہائی ویز کو ہدایت کی کہ شہر بھر میں تمام ضروری مرمتی کام اور پیچ ورک آئندہ دو روز کے اندر ہر صورت مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ مقررہ مدت میں کام مکمل نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ افسر وں کے خلاف محکمانہ کارروائی کیلئے سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو مراسلہ ارسال کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments