لالہ موسیٰ:کار کی ٹکر ، لڑکی جاں بحق ، والدین زخمی

لالہ موسیٰ:کار کی ٹکر ، لڑکی جاں بحق ، والدین زخمی

کار نے یوٹرن لیتے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی ،ایمان زہرہ موقع پر چل بسی

لالہ موسیٰ، گجرات (نمائندہ دنیا ،سٹی رپورٹر) تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 18 سالہ لڑکی جاں بحق، والدین شدید زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق نادرا آفس کے قریب ہائی وے پر تیز رفتاری سے کار نے یوٹرن لیتے ہوئے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد متاثر ہوئے ، حادثے میں 18 سالہ ایمان زہرہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کے والد عمران حسین (47 سال) اور والدہ شاہین اختر (45 سال) شدید زخمی ہو گئے ،ریسکیو عملہ نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور لڑکی کی لاش اور دونوں زخمیوں کو مزید علاج کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کھاریاں منتقل کر دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...