سیکرٹری یونین کونسل ،نائب قاصد رشوت لیتے گرفتار

سیکرٹری یونین کونسل ،نائب قاصد رشوت لیتے گرفتار

نعیم افضل اور راجہ نعیم سے نشان زدہ کر نسی نوٹ برآمد ‘مقدمہ درج

لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )اینٹی کرپشن گجرات نے سیکرٹری یونین کونسل اور نائب قاصد کو رشوت لیتے گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق سرکل آفیسر اینٹی کرپشن گجرات رانا نثار احمد نے محرر اینٹی کرپشن اجمل احسان، کمپیوٹر آپریٹر محمد رضوان اور کانسٹیبل عبدالوقار کے ہمراہ کھاریاں میں متعلقہ علاقہ مجسٹریٹ کی نگرانی میں چھاپہ ماراجس میں یونین کونسل میونسپل کمیٹی کھاریاں کے سیکرٹری نعیم افضل اور نائب قاصد راجہ نعیم کو مبینہ طور پر 30 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا، کارروائی کے دوران 30 ہزار روپے کی نشان زدہ رشوتی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق دونوں کارروائیاں قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے متعلقہ علاقہ مجسٹریٹس کی نگرانی میں انجام دی گئیں،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...