لالہ موسیٰ :پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 2منصوبے

 لالہ موسیٰ :پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 2منصوبے

سلاٹر ہاؤس ، زمان میموریل ملٹی پرپز ہال ،حاجی اصغر سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن

لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )ضلع گجرات میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ترقیاتی منصوبے تجویز، لالہ موسیٰ کے دو منصوبے بھی فہرست میں شامل، پنجاب حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ موڈ کے تحت ضلع گجرات میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا آغاز کر دیا جن میں میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ کے دو اہم منصوبے بھی شامل ہیں،سرکاری دستاویز کے مطابق لالہ موسیٰ میں بھمبر نالہ پر جدید سلاٹر ہاؤس (ذبح خانہ) کے قیام، حاجی زمان میموریل ملٹی پرپز ہال اور میونسپل حاجی اصغر سٹیڈیم کیمپنگ گراؤنڈ کی اپ گریڈیشن کو ممکنہ منصوبوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ،ڈپٹی ڈائریکٹر گجرات کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق 23جون 2026کو پی پی پی اتھارٹی کے ساتھ اجلاس میں مختلف منصوبوں پر غور کیا گیا جس کے بعد متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شناخت شدہ منصوبوں کے تصوراتی کاغذات جلد از جلد تیار کرکے جمع کرائیں تاکہ انہیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آگے بڑھایا جا سکے ،دستاویز کے مطابق ضلع گجرات میں مجموعی طور پر میونسپل کارپوریشن گجرات، میونسپل کمیٹیوں، ڈسٹرکٹ کونسل اور دیگر اداروں کی جانب سے متعدد منصوبے تجویز کیے گئے ہیں، ان میں پارکنگ پلازے ، سپورٹس ایرینا، فٹنس سینٹر، فوڈ کورٹ، شاپنگ پلازے ، ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹس، اشتہاری ایل ای ڈی سکرینز اور تفریحی سہولیات جیسے منصوبے شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...