ڈپٹی کمشنر گجرات اور ایم ڈی واسا کا بولے چوک کا دورہ
HDPE مین فورس پائپ لائن کی کراسنگ کے مشکل ترین آخری مرحلے کا جائزہ
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی کا منیجنگ ڈائریکٹر واسا کاشان حفیظ بٹ کے ہمراہ بولے چوک کا دورہ، HDPE مین فورس پائپ لائن کی کراسنگ کے مشکل ترین آخری مرحلے کا جائزہ، 6 گھنٹوں میں کام مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ۔ ڈپٹی کمشنر کو منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے منصوبے کی پیش رفت، تکنیکی امور اور گزشتہ چار روز سے جاری انتہائی پیچیدہ کراسنگ آپریشن کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہ بولے چوک پر زیر زمین یوٹیلیٹی سروسز، ٹریفک کے دبائو اور تکنیکی پیچیدگیوں کے باعث یہ منصوبے کا سب سے مشکل مرحلہ تھا تاہم انجینئرنگ ٹیم نے بہتر انداز میں منصوبہ بندی کے ذریعے اس رکاوٹ پر قابو پا لیا ہے اور اب منصوبہ تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ، اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا کاشان حفیظ بٹ نے ڈپٹی کمشنر کو یقین دہانی کر اتے ہوئے کہنا تھا کام کی رفتار مزید بڑھانے کیلئے فوری طور پر لیبر اور مشینری میں اضافہ کر دیا گیا ،انہوں نے بتایا کہ فیلڈ میں افرادی قوت کو ڈبل کر دیا گیا ہے تاکہ مقررہ وقت میں منصوبہ مکمل کیا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments