گوجرانوالہ ، گجرات اور سیالکوٹ سے 17انسانی سمگلرگرفتار

گوجرانوالہ ، گجرات اور سیالکوٹ سے 17انسانی سمگلرگرفتار

3اشتہاری بھی شامل ، شہریوں کیساتھ ساڑھے 3کروڑ روپے کے فراڈ میں ملوث

گوجرانوالہ ،سیالکوٹ (نیوز رپورٹر، نمائندہ دنیا )ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی سمگلنگ اور بیرونِ ملک ملازمت کے نام پر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف شہروں سے 17 انسانی سمگلروں اور ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا ،ملزموں نے مجموعی طور پر 3 کروڑ 43 لاکھ 35 ہزار روپے سے زائد رقم کا فراڈ کیا ہے ۔ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی ہدایت پر گوجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ سرکلز میں کارروائیاں کی گئیں۔ گوجرانوالہ سرکل نے 8، گجرات سرکل نے 6اور سیالکوٹ سرکل نے 3 ملزموں کو حراست میں لیا۔ گجرات سرکل نے اشتہاری ملزم اکبر علی کو گرفتار کیا جو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔ ملزم اور اس کے ساتھیوں نے شہریوں سے 54 لاکھ 50 ہزار روپے لئے اور انہیں لیبیا کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ بھجوانے کی کوشش کی۔ اس دوران 2 اپریل 2026 کو کشتی کے المناک حادثے میں 3پاکستانی شہری جاں بحق ہو گئے ۔ گوجرانوالہ سرکل نے جمیل نامی ایجنٹ کو گرفتار کیا جس نے دو شہریوں کو اٹلی بھجوانے کے نام پر 80 لاکھ روپے ہتھیا لیے تھے ۔ ایک اور ملزم ندیم محمود کو بھی حراست میں لیا جس نے اٹلی بھیجنے کے عوض 25 لاکھ روپے وصول کیے اور متاثرہ شخص کو لیبیا کے سیف ہاؤس میں قید رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور مزید رقم کا مطالبہ کرتا رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...