سی ای او ایجو کیشن نے ہونہار طالبعلم کو اپنی کرسی پیش کر دی

سی ای او ایجو کیشن نے ہونہار  طالبعلم کو اپنی کرسی پیش کر دی

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دُنیا )نواحی گاؤں فتیکی سے تعلق رکھنے والے محنت کش کے ہونہار بیٹے نے محدود وسائل کے باوجود شاندار کامیابی حاصل کرلی۔

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ٹھٹھہ خیرو مٹمل کے طالبعلم علی حیدر نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کے سالانہ میٹرک امتحان کے آرٹس گروپ میں 1137نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن نام کرلی ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن حافظ آباد محمد اکرم اشرف نے علی حیدر سے خصوصی شفقت کا اظہار کرتے ہوئے اپنی کرسی پیش کردی جب علی حیدر سی ای او ایجوکیشن کی کرسی پر بیٹھا تو اس کی آنکھیں نم ہوگئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...