حکو مت کے اتحادی لیکن بد معاشی نہیں کرنے دینگے :علی جوڑا

حکو مت کے اتحادی لیکن بد معاشی نہیں کرنے دینگے :علی جوڑا

اختلاف کو ذاتی دشمنی، دھمکیوں یا قانون ہاتھ میں لینے کا جواز نہیں بنایا جا سکتا

گجرات (نامہ نگار )مسلم لیگ سٹی گجرات کے صدر،چیئرمین سالڈ ویسٹ مینجمنٹ علی ابرار جوڑا نے کہا ہے کہ حکومت کے اتحادی ضرور ہیں لیکن کسی کو اپنی قیادت پر بے بنیاد الزام تراشی اور بدمعاشی کی اجازت نہیں دینگے ،اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ق) ہمیشہ باوقار، مہذب اور مثبت سیاست پر یقین رکھتی ہے ۔ ہماری جماعت کی تربیت اور سیاسی روایت کبھی بھی نفرت، تشدد، دھونس یا اسلحے کی نمائش کی سیاست نہیں رہی۔ ہم دلیل، خدمت اور عوامی رابطے کے ذریعے اپنی سیاست کو آگے بڑھانے پر یقین رکھتے ہیں۔افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بعض سیاسی عناصر گجرات کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں الیکشن کے دوران اور اس کے بعد بھی اشتعال انگیز بیانات، فائرنگ، دھمکیوں اور بے بنیاد پروپیگنڈے کے ذریعے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی گئی ،اختلاف کو ذاتی دشمنی، دھمکیوں یا قانون ہاتھ میں لینے کا جواز نہیں بنایا جا سکتا، اگر کسی سے کوئی غلطی سرزد ہوتی ہے تو اس کا فیصلہ قانون اور متعلقہ اداروں کو کرنا چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...