تتلے عالی:نکاسی آب نہ ہونے سے سرکاری عمارتوں کو خطرہ
بوائز اینڈ گرلز ہائر سیکنڈری سکولز،ویٹرنری ہسپتال،مریم نواز کلینک شدید متاثر سپورٹس کمپلیکس کی چھت بارش میں ٹپکنے لگی ،چار دیواری پانی میں ڈوبی ہے
تتلے عالی (حاجی محمد سرفراز سے )اداروں کی مبینہ غفلت سے تتلے عالی میں کھربوں روپے مالیت کی سرکاری عمارتیں برباد ہو نے لگیں ۔ تتلے عالی میں ضلعی انتظامیہ کی مبینہ غفلت و لاپروا ئی کے باعث گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر واقع لڑکوں اور لڑکیوں کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکولز، ویٹرنری ہسپتال،مریم نواز شریف ہیلتھ کلینک کی عمارتوں کیلئے نکاسی آب کے اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ50سال سے استعمال شدہ اور برساتی پانی عمارتوں کی بنیادوں میں جا رہا ہے جو کسی بھی حادثہ کا باعث بن سکتا ہے ،سرکاری سکولوں میں اساتذہ اور طلبا کی تعداد2500سے زائد بتائی جاتی ہے ،کامونکے روڈ پر قائم سپورٹس کمپلیکس کی عمارت کی چھت سے پانی ٹپک رہا ہے جبکہ چار دیواری 2/2فٹ تک پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ملت ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے گزشتہ نصف دہائی سے انتظامیہ کو سرکاری عمارتوں کی دیکھ بھال بارے متعدد بار توجہ دلائی گئی ہے لیکن اقدامات نہیں کئے جا رہے ۔اہل علاقوں نے سرکاری عمارتوں سے نکاسی آب کیلئے مستقل بنیادوں پر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments