آزاد کشمیر کے لوگ ن لیگ کو ترقی امن کاضامن سمجھتے ہیں :آصف باجوہ
ڈسکہ(نامہ نگار)سابق ن لیگی ایم پی اے آصف باجوہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)عوام کی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور عوامی فلاح و بہبود کے ایجنڈے پر بھر پور انداز میں عمل پیرا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوامی مسائل کو ترجیح دی اور ملک و قوم کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کیسے ہیں۔ آصف باجوہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے خدمت کی سیاست کو ووٹ دیکر ثابت کر دیا ہے کہ وہ ترقی اور استحکام چاہتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments