سیالکوٹ :نوجوان جوہڑ میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گیا
ریسکیو 1122نے 20سالہ احتشام کی لاش نکال کر ورثا کے حوالے کر دی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ) نوجوان جوہڑ میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گیا۔تفصیلات کے مطابق قلعہ کالروالا کے قریب سوداگر پور میں 20 سالہ احتشام جو حویلی جا رہا تھا کہ راستے میں واقع جوہڑ میں گر کر ڈوب گیا ،حویلی نہ پہنچنے کی اطلاع پر اہل خانہ نے شک کی بنیاد پر ریسکیو اہلکاروں کو اطلاع دی جس پر ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچی اور جوہڑ میں سرچ آپریشن شروع کیا اور نوجوان کی لاش نکال کر ورثا کے حوالے کر دی۔چند روز قبل ڈسکہ میں دو بچے جوہڑ میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے تھے ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے ضلعی انتظامیہ کو کارروائی کرنی چاہیے اور ایسے جوہڑ جو قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بن رہے ہیں انکو بند کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments