گورنمنٹ گرلز ہائی سکول منگلیہ علاقہ بھر کے سرکاری سکولوں کو مات دے گیا
گلیانہ (نامہ نگار )گورنمنٹ گرلز ہائی سکول منگلیہ علاقہ بھر کے تمام سرکاری سکولوں کو مات دے گیا۔
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول منگلیہ کے سٹاف کو اہلیان علاقہ کا خراج تحسین۔ 1051نمبروں کیساتھ صوائبہ نے ادارہ میں پہلی،کنیز فاطمہ نے 1045نمبروں کیساتھ دوسری،فردوس ضیا نے 1025نمبروں کے ساتھ تیسری ، مومنہ نے 1015نمبروں کیساتھ چوتھی جبکہ سائرہ شہباز نے 979نمبروں کے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پر ہیڈ مسٹریس سبرینہ صابر نے کہا کہ والدین کے ادارہ ہذا پر اعتماد اور سٹاف کی بھر پور محنت اور لگن کی وجہ سے یہ سب ممکن ہوا۔اہل علاقہ بچیاں معیاری تعلیم کے حصول کیلئے داخل کرائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments