کامونکے :وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم
پاک ٹاؤن میں پولیس ملازم کے گھر سے 4لاکھ روپے اور زیورات چوری
کامونکے (تحصیل رپورٹر )چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق محلہ اسلام آباد کے عرفان گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کرکے اندر گئے تو نامعلوم چور موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے ۔ پاک ٹاؤن کے پولیس ملازم احتشام اقبال کے گھر سے 4لاکھ روپے اور 3 تولے طلائی زیورات چوری ہوگئے ۔ اکبر گھنوکی کے زمیندار شرافت علی کے کھیتوں سے نامعلوم چور بجلی کی موٹر لے گئے ۔ محلہ اسلام آباد کے سلمان ایوب کے گودام سے نامعلوم چور موٹر سائیکل، سریا اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے ۔ درگاہ پور کے زمیندار ضیا اللہ کے ڈیرے سے 30 لٹر ڈیزل، 10 تھیلے کھاد اور بجلی کی موٹر چوری کرلی گئی۔ عباس نگر کی صائمہ کی تین جوڑی طلائی بالیاں گھر سے چوری ہوگئیں جبکہ سلامت پورہ کے عبداللہ کا موبائل فون بھی نامعلوم چور گھر سے لے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments