دکان کی الاٹمنٹ کیلئے رشوت لیتے مارکیٹ کمیٹی کا سب انسپکٹر گرفتار

دکان کی الاٹمنٹ کیلئے رشوت لیتے  مارکیٹ کمیٹی کا سب انسپکٹر گرفتار

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر )اینٹی کرپشن نے مارکیٹ کمیٹی کے سب انسپکٹر کو د کان کی الاٹمنٹ کر انے کے عوض ایک لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ عدنان ساجد نے مجسٹریٹ کے ہمراہ ریڈ کرکے سب انسپکٹر عامر صدیق کو ایک لاکھ روپے رشوت لینے پر گرفتار کیا اور مجسٹریٹ کی موجودگی میں نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راناشبیراشرف نے کہا کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت عوام کو بلا خوف و خطر حق کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...