اقبال گجر کی جانب سے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے معاہدے کا خیر مقدم

اقبال گجر کی جانب سے پاکستان، ترکیہ  اور سعودی عرب کے معاہدے کا خیر مقدم

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے سابق صوبائی وزیر چودھری محمد اقبال گجرنے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینے کیلئے ہونے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن، استحکام اور باہمی اعتماد کے فروغ کی جانب مثبت اور خوش آئند پیش رفت قرار دیا ۔

انہوں نے کہا کہ معاہدہ نہ صرف تینوں برادر اسلامی ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا بلکہ مشترکہ دفاعی صلاحیت، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور سکیورٹی تعاون کو بھی نئی جہت فراہم کرے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...